ہومپاکستانصدر مملکت نے جنرل سید عامر رضا کے لیے نشان امتیاز ملٹری...

صدر مملکت نے جنرل سید عامر رضا کے لیے نشان امتیاز ملٹری کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق یہ منظوری صدر مملکت کی جانب سے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں