واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد مسترد کر دی گئی۔ ریپبلکن ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے اختیار کو محدود کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔
امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ آئے۔ تین ریپبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے ریپبلکنز کا ساتھ دیا۔
قرارداد میں ایران جنگ میں امریکی شمولیت کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر ایران پر بڑے فضائی حملے چاہتے ہیں جو دو ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں۔
امریکی عہدیداروں کے مطابق ایران پر حملوں کا نتیجہ توقعات کے برعکس نکلا ہے، حملے ایران کو اندر سے متحد کرنے اور ایرانی رہنماؤں کو بیرونی خطرات پر توجہ مرکوز رکھنے کا موقع دے رہے ہیں۔


