کابل (لارڈ میڈیا): افغان سرزمین سے پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آئے ہیں۔ سابق افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ مسعود اندرابی نے کہا ہے کہ افغان طالبان بھارت سے مالی امداد حاصل کر کے پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت، طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان گٹھ جوڑ ہے جس کا مقصد پاکستان کے خلاف اثر و رسوخ بڑھانا ہے۔
اندرابی نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر پاکستان کی بمباری بھارت کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ ان کے مطابق طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کو پناہ دینا پاکستان کی سرحد پار کارروائیوں اور تعلقات میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اندرابی کے بیانات پاکستان کے اس مؤقف کو تقویت دیتے ہیں کہ افغان سرزمین بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کو دہشت گرد ٹھکانوں کو ختم کرنے کے حوالے سے کئی مرتبہ متنبہ کیا ہے۔


