ہومتازہ ترینمصر ڈرون حملہ اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن ہے، عباس عراقچی

مصر ڈرون حملہ اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن ہے، عباس عراقچی

قاہرہ (لارڈ میڈیا): مصر کی بندرگاہ دمیطہ پر دو گیس بردار جہازوں پر ڈرون حملے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس واقعے کو اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مصر ایران کا اہم دوست ہے اور اس کی سلامتی تہران کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مبینہ سازشوں سے خطے کے امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کو درپیش خطرات واضح اور مشترکہ ہیں جو مسلم ممالک کے اتحاد کو متاثر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام ممالک کو اسرائیل کی ایسی فالس فلیگ آپریشنز سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔

مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے کہا ہے کہ حکام نے حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کا ملبہ برآمد کر لیا ہے اور اس کا تکنیکی و سکیورٹی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مصری حکومت کا کہنا ہے کہ شواہد کی بنیاد پر واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بندرگاہ پر موجود دو گیس بردار جہازوں میں آگ ڈرون حملے کے باعث لگی، تاہم اب تک کسی گروہ یا ملک نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں