ہومتازہ ترینملک بھر میں پیٹرول کی قیمت 336 روپے 15 پیسے اور ...

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت 336 روپے 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 393.04 روپے فی لیٹر مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے 31 جولائی کے لیے پیٹرول کی قیمت 336 روپے 15 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 393 روپے 04 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے 9 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کردیا گیا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 2 روپے 42 پیسے کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں متعدد بار ردوبدل دیکھا گیا ہے۔ 20 جولائی سے 30 جولائی کے عرصے میں پیٹرول کی قیمت میں تین بار کمی اور پانچ بار اضافہ کیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس دوران سات بار اضافہ کیا گیا اور کسی بھی وقت کمی نہیں ہوئی۔ قیمتوں کے اس مسلسل ردوبدل کا سلسلہ 20 جولائی سے نمایاں نظر آیا جب پیٹرول میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے مہنگا کیا گیا۔

حکومتی نوٹیفکیشن اور معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری عسکری و سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ہے۔ اس جنگی صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ آ رہا ہے، جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑ رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں