ہومتازہ ترینسعودی عرب نے بحیرہ احمر میں بحری اتحاد قائم کر دیا

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں بحری اتحاد قائم کر دیا

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لئے بحری دفاعی اتحاد قائم کر لیا ہے، جس کو پاکستان سمیت 14 ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یہ اتحاد بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

یہ اقدام یمن کے ایران نواز حوثیوں کی جانب سے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جس نے دنیا کی مصروف ترین تجارتی گزرگاہوں میں خلل پیدا کیا۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق 43 ممالک اور یورپی یونین کے نمائندوں نے ایک بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی، جس میں مجوزہ اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب اس اتحاد کا بانی اور سربراہ ملک ہوگا، جبکہ مرکزی دفتر سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا۔ اتحاد کا مقصد بحری سلامتی کو مضبوط بنانا، جہاز رانی کی آزادی کا تحفظ، بین الاقوامی تجارتی راستوں اور توانائی کی ترسیل کی راہداریوں کو محفوظ بنانا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق ترکیہ، پاکستان، مصر، سوڈان اور جبوتی سمیت 14 ممالک نے مجوزہ اتحاد کی حمایت میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ خلیج کے 6 عرب ممالک میں سے عمان اور متحدہ عرب امارات نے اس بیان کی حمایت نہیں کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں