ہومتازہ ترینجاپان متروک کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا عمل تیز کرے، چین...

جاپان متروک کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا عمل تیز کرے، چین کی تاکید

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ دوسری جنگ عظیم کے دوران چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کے دفن کئے گئے مقامات کے بارے میں موثر معلومات فراہم کرے اور ان ہتھیاروں کو تلف کرنے کے عمل کو تیز کرے۔

ماؤ ننگ نے جمعرات کے روز معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جاپان کے چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیار آج بھی چینی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ماحولیات کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن اور دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے مطابق جاپان کو ان ہتھیاروں کی تلفی کا عمل 2007 تک مکمل کر لینا چاہیے تھا۔ تاہم سنجیدگی اور ضروری وسائل کی کمی کے باعث جاپان 2007، 2012، 2016 اور 2022 میں 4 مرتبہ یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

ماؤ نے کہا کہ "ان ہتھیاروں کی تلفی کا عمل مقررہ شیڈول سے بہت پیچھے ہے۔”

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں