ہومتازہ ترینایران کے خلاف جنگی حکمت عملی پر امریکی قیادت کو اختلافات...

ایران کے خلاف جنگی حکمت عملی پر امریکی قیادت کو اختلافات کا سامنا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : ایران کے خلاف جنگ کی حکمت عملی پر امریکی فوجی قیادت میں اختلافات سامنے آئے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر ایران پر بڑے فضائی حملے جاری رکھنے کے حامی ہیں جبکہ جنرل کین اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ ائیرڈیفنس اسٹاک کو بچانے کے حق میں ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کی وسعت کے حوالے سے اہم فیصلے کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملوں کے جواب میں سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے سرپرائز میزائل حملے کیے تھے، جنہیں امریکی فوج نے فوراً ناکام بنا دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا میں کسی بھی ملک سے زیادہ اسلحہ ہے، بلکہ ہماری ضرورت سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے ایرانی حملوں کا سخت جواب دینے کا عندیہ دیا۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق ایران پر حملوں کے نتیجے میں ایران اندرونی طور پر متحد ہو رہا ہے اور ایرانی رہنما بیرونی خطرات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں