ہومUncategorizedفیلڈ مارشل کی کویتی وزیر خارجہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات

فیلڈ مارشل کی کویتی وزیر خارجہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان کے ہمراہ جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و کویت کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات اور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں