ہومUncategorizedوفاقی حکومت کا 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی حکومت نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گندم کے معیار کو صوبوں کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وفاقی ویٹ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں گندم کی دستیابی، تقسیم اور صوبائی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ حکام کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ گندم کی درآمد صوبوں کی مجموعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔

مزید یہ بھی طے پایا کہ درآمدی گندم صوبوں کی ضروریات کے مطابق منصفانہ انداز میں تقسیم کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں