دبئی (لارڈ میڈیا): آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل ایک بار پھر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے، بابراعظم چھٹے، سلمان علی آغا سولہویں اور فخر زمان سینتیسویں نمبر پر ہیں۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ نیچے آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ حارث رؤف ایک درجہ ترقی کے بعد انیسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بھارت کے 15 سالہ بیٹر سوریا ونشی نے 230 درجے کی بڑی چھلانگ لگا کر 48 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھی راشد خان پہلی اور ابرار احمد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔


