لاہور (لارڈ میڈیا) : لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عبداللہ طارق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم شوٹرز نے نشانہ بنایا، جب وہ نجی کلینک پر چیک اپ کے لیے آئے تھے۔ ان کا تعلق پی ٹی آئی اوکاڑہ سے تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا ہے کہ حملے میں مقتول کا ڈاکٹر بھی زخمی ہوا۔ ڈاکٹر کے بازو میں گولی لگی، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مقتول کا کاروبار ریت پھندی کا تھا۔
فیصل کامران نے مزید کہا کہ فائرنگ کرنے والے شوٹرز کی کلوزسرکٹ فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔ چند ماہ قبل اوکاڑہ میں بھی عبداللہ طاہر پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ دیرینہ دشمنی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔


