ہومUncategorizedامریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے مثبت اثرات

امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے مثبت اثرات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): امریکی کانگریس کے وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن کی کوششوں میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا گیا۔ وفد میں ریان زنکے اور مائیکل بومگارٹنر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستانی قیادت کے ساتھ بہترین تعلقات کے مثبت اثرات کو تسلیم کیا اور پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل نے ارکان کانگریس کو کاروبار دوست ماحول کی تشکیل اور غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے جاری اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے امریکی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے دوران کہا کہ امریکی کانگریس ارکان کا دورہ پاک امریکا مضبوط تعلقات کی جانب خوش آئند قدم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی پاک بھارت جنگ بندی کے لیے جرات مندانہ مداخلت کو بھی سراہا۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی اور تجارت، زراعت، آئی ٹی اور توانائی میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں