ہومUncategorizedفسادیوں کا مظفر آباد مارچ سازش تھا، وزیراعظم آزاد کشمیر

فسادیوں کا مظفر آباد مارچ سازش تھا، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد (لارڈ میڈیا) وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ فسادیوں کا مظفر آباد کی طرف مارچ ایک سازشی منصوبہ تھا جس کا مقصد بڑے پیمانے پر بے امنی پھیلانا تھا۔ فیصل ممتاز راٹھور نے بیان میں کہا کہ شرپسند معصوم کشمیریوں کا خون بہانے کا منصوبہ کئی ہفتوں پہلے تیار کرچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فسادی جدید اسلحہ رکھتے ہیں اور انہیں اہم مقامات تک رسائی حاصل ہے جہاں سے وہ سکیورٹی فورسز پر نشانہ لگاتے ہیں۔ عوام کو ان شرپسندوں سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے کیونکہ وہ شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے راولا کوٹ کی جانب مارچ کے دوران تصادم میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

سابق صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیرکی آزادی اور پاکستان سے الحاق کے لیے اس دھرتی کے لوگوں نے خون دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والوں کے پاس اسلحہ ہے اور ان کا کوئی سیاسی مطالبہ نہیں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں