ہومتازہ ترینبھارتی اداکار سلمان خان نے آسام کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی...

بھارتی اداکار سلمان خان نے آسام کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی مہم شروع کر دی

ممبئی (لارڈ میڈیا): معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے آسام کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی مہم شروع کر دی ہے۔ ان کی فلاحی تنظیم بینگ ہیومن نے سلمان خان فین کلب آسام کے ساتھ مل کر مرحلہ وار مدد کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں، کھانے کے پیکٹس اور ضروری سامان سیواساگر میں متاثرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ گوہاٹی سے متاثرہ علاقوں تک بسکٹ، گڑ، پوہا، مُرّی، ڈبل روٹی، چیز اور جیم پر مشتمل خوراک پہنچائی جا رہی ہے۔ مزید برآں، خواتین کے لئے سینیٹری پیڈز، مچھروں سے بچاؤ کے کوائلز، پینے کا پانی اور پانی صاف کرنے والی گولیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔

دوسرے مرحلے کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس میں متاثرہ خاندانوں میں راشن کٹس اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

آخری مرحلے میں سیلاب کے باعث متاثرہ اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر نو کی معاونت شامل ہے۔ سلمان خان ممبئی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے باوجود ان امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں