مشی گن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور عسکری قیادت کو نقصان پہنچایا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی ڈرون اور میزائل صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے اور صرف 7 فیصد کی رفتار سے ڈرون تیار کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران اب امریکا کے ساتھ معاہدے کی بات کر رہا ہے، اگر امریکا نے سخت کارروائی نہ کی ہوتی تو یہ ممکن نہ تھا۔ انہوں نے ایران کو گزشتہ 47 سے 50 سال سے مشرقِ وسطیٰ کا ‘غنڈہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو رعایتیں دے کر نہیں خریدا جا سکتا، بلکہ شکست دینا پڑتی ہے اور امریکا اسے بری طرح شکست دے رہا ہے۔
ٹرمپ نے بحری ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ کی ناکہ بندی اتنی مؤثر ہے کہ ایران نے اس کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ سفارت کاری جاری ہے اور یہ تیزی سے مکمل ہونی چاہیے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات خوشگوار ہیں اور بہت امکان ہے کہ کچھ نہ کچھ طے پائے گا۔


