ہومتازہ تریننیو جرسی میں 53 سال پرانی بوتل میں موجود پیغام نے سب...

نیو جرسی میں 53 سال پرانی بوتل میں موجود پیغام نے سب کی توجہ حاصل کر لیا

نیو جرسی (لارڈ میڈیا): امریکا کی ریاست نیو جرسی میں دلدلی علاقوں کی صفائی کے دوران ایک بوتل برآمد ہوئی جس میں 53 سال پرانی تحریر موجود تھی، جس نے پرانی یادوں کو تازہ کر دیا۔ دی ٹائیڈ لینڈز انیشی ایٹو کے شریک بانی جان کوٹرمین کو صفائی آپریشن کے دوران یہ بند شیشے کی بوتل ملی۔ بوتل کے اندر موجود پیغام نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

پیغام میں لکھا تھا کہ یہ بوتل 20 اگست 1973 کو اوشن سٹی کے سیکنڈ اسٹریٹ بیچ سے سمندر میں روانہ کی گئی تھی۔ پیغام میں مزید لکھا تھا کہ مجھے بے رحم اسفنج ماہی گیروں نے اغوا کر رکھا ہے۔ براہ کرم میرے اہل خانہ کو اطلاع دیں۔ پیغام کے آخر میں لوری بلیئر کا نام تھا، جو اس وقت 9 برس کی تھیں۔

جان کوٹرمین نے اس نوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تاکہ اس کے مصنف یا اس کے اہل خانہ کا سراغ لگایا جا سکے۔ یہ پوسٹ لوری بلیئر کی بہن ایلیسن اسپینسر تک پہنچی، جنہوں نے بتایا کہ لوری نے انہیں یہ پیغام بول کر لکھوایا تھا۔

ایلیسن اسپینسر نے بتایا کہ ان کی بہن تخلیقی صلاحیتوں کی مالک تھیں اور یہ پیغام انہی کی دلچسپ سوچ کا نتیجہ تھا۔ جان کوٹرمین کو بعد میں معلوم ہوا کہ لوری 2019 میں کینسر کے باعث انتقال کر چکی ہیں۔

جان کوٹرمین نے یہ تاریخی پیغام لوری کی بہن کو واپس بھیج دیا۔ ایلیسن نے کہا کہ وہ اس نوٹ کو ایک خوبصورت شیڈو باکس میں محفوظ کرکے اپنے گھر میں سجائیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں