ہومتازہ ترینایران نے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا، ایرانی نائب وزیر...

ایران نے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی

تہران (لارڈ میڈیا) : ایران نے انکشاف کیا ہے کہ ثالثوں کی موجودگی میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش کی گئی امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا گیا تھا، جس کے بعد امریکی وفد بات چیت چھوڑ کر واپس چلا گیا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز اسلام آباد میں ہوا تھا، جہاں امریکی وفد نے ایران کے لیے ناقابل قبول شرائط پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران نے ان مطالبات کو فوری طور پر مسترد کر دیا کیونکہ وہ ایران کے بنیادی مؤقف سے متصادم تھے۔

غریب آبادی کے مطابق امریکی وفد نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اگر ان کی تجاویز قبول نہ کی گئیں تو مذاکرات کو ناکام تصور کیا جائے گا۔ امریکی نمائندے مذاکرات ختم کر کے روانہ ہو گئے جبکہ ایرانی وفد نے نہ انہیں روکنے کی کوشش کی اور نہ ہی بات چیت جاری رکھنے کی کوئی درخواست کی۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے اپنی سفارتی پالیسی پر قائم رہتے ہوئے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ عمان میں بھی رابطے ہوئے جہاں عمانی حکام نے تجویز دی کہ جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھولا گیا جنوبی راستہ عارضی طور پر کھلا رکھا جائے، تاہم ایران نے یہ تجویز بھی مسترد کر دی۔

غریب آبادی نے واضح کیا کہ ایران کا مؤقف ابتدا سے ایک ہی رہا ہے اور وہ کسی ایسے منصوبے یا تجویز کو قبول نہیں کرے گا جو اس کے اصولی موقف سے متصادم ہو۔ آبنائے ہرمز کو بند رکھنے سے متعلق ایران کی پالیسی بدستور برقرار ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں