پیانگ یانگ (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے اعلیٰ ترین رہنما کم جونگ اُن نے ڈی پی آر کے ’آبائی وطن کی جنگ آزادی‘ میں فتح کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی عوامی رضاکاروں (سی پی وی) کے شہید سپاہیوں کے قبرستان کا دورہ کیا۔
سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کی رپورٹ کے مطابق ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور ڈی پی آر کے کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن نے چینی شہداء کی یاد میں خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ جنوبی صوبے فیانگ آن کی کاؤنٹی ہوئی چھانگ میں واقع قبرستان میں ان کے نام سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
کے سی این اے کی رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا کے رہنما نے قبرستان میں ماؤ آن ینگ کی قبر پر بھی حاضری دی، قبر کے سامنے پھول رکھے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔


