ہومتازہ ترینٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور (لارڈ میڈیا) ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ٹک ٹاکر عائشہ شرافت عرف عائشہ جٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں رجب بٹ اور میر شفیع کو نامزد جبکہ دو نامعلوم لڑکیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، مقدمے میں تشدد، فائرنگ اور سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واقعہ 25 جولائی کی صبح تقریباً 4 بجے داستان کیفے میں پیش آیا، جہاں متاثرہ خاتون پلوشہ، زویا اور علی کے ہمراہ کھانا کھانے پہنچی تھیں۔

ایف آئی آر کے مطابق، کھانے کا آرڈر دیتے وقت دو لڑکوں اور دو لڑکیوں نے انہیں گھیر لیا اور مبینہ طور پر تشدد کیا، جبکہ لڑکوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ مدعیہ نے الزام عائد کیا کہ تشدد اور فائرنگ رجب بٹ نے کروائی۔ داستان کیفے کا مینیجر خرم ملزمان کی شناخت جانتا ہے۔

مدعیہ نے پولیس سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں