ہومتازہ ترینپاکستان پر 400 سے زائد سائبر حملے ناکام بنا دیے گئے

پاکستان پر 400 سے زائد سائبر حملے ناکام بنا دیے گئے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال پاکستان پر 400 سے زائد سائبر حملے کیے گئے جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر حیدر عباس نے سائبر خطرات خصوصاً ریاستی سرپرستی میں ہونے والے سائبر حملوں کے تناظر میں وزیراعظم کی زیرِ قیادت ایک بااختیار نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی بنانے کی تجویز دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائبر سیکیورٹی قومی سلامتی سے براہِ راست منسلک ہے، اس لیے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف کارروائی اور سزا کا مؤثر نظام ہونا چاہیے۔

ڈی جی نیشنل سرٹ نے مصنوعی ذہانت کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی پر بھی زور دیا ہے اور کہا کہ بڑھتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں