ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا حکومت کا تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور (لارڈ میڈیا) خیبرپختونخوا حکومت نے تمام گاڑیوں کے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے حکام نے کہا ہے کہ نئے نمبر پلیٹس میں ریڈیو فریکونسی آئیڈنٹیفکشن سسٹم (آر ایف آئی ڈی) اسٹیکرز نصب ہوں گے، جو کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں پر لگائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق، موجودہ نمبر پلیٹس کی قیمت 1200 روپے تھی، جبکہ آر ایف آئی ڈی اسٹیکر والے نئے نمبر پلیٹس کی قیمت 4000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ان اسٹیکرز کے ذریعے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ ممکن ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں