ہومتازہ ترینجو ڈر گیا وہ مر گیا، سلمان خان کی پوسٹ سوشل میڈیا...

جو ڈر گیا وہ مر گیا، سلمان خان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (لارڈ میڈیا) : بھارت میں طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے دوران سپر اسٹار سلمان خان کی جم میں لی گئی تصاویر اور ان کی ذومعنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی جم کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سفید تولیہ سر پر رکھے نظر آ رہے ہیں۔ اس پوسٹ میں کیپشن درج تھا ‘جو ڈر گیا، وہ مر گیا’۔ اس ذومعنی پوسٹ پر چند ہی گھنٹوں میں کئی ہزار تبصرے کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی ممبئی میں ‘سلم ری ہیبیلی ٹیشن اتھارٹی’ (SRA) کی جانب سے منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے تھے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان کو ان کے دبنگ اسٹائل کے بجائے کمزور، بیمار اور تھکا تھکا سا دیکھا گیا تھا جس نے مداحوں کی تشویش بڑھا دی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں