ہومتازہ تریننیب کراچی کو بی آر ٹی یلو لائن میں ساڑھے 8 ارب...

نیب کراچی کو بی آر ٹی یلو لائن میں ساڑھے 8 ارب کی ادائیگیوں کی تحقیقات کا حکم

کراچی (لارڈ میڈیا): چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ میں مبینہ طور پر ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کی تحقیقات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق، یہ تحقیقات بی آر ٹی یلو لائن میں کی جانے والی پیشگی ادائیگیوں کے بارے میں ہوں گی، اور ان ادائیگیوں کے بعد منصوبے پر کیے گئے کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی یلو لائن پروجیکٹ کے سابق ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو ٹھیکیداروں کو قواعد کے خلاف ساڑھے 8 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کے الزام میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمیر عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کو ایڈوانس ادائیگیاں کیں۔

چیف سیکرٹری سندھ نے مالی بے قاعدگی کے حوالے سے انکوائری کے احکامات بھی جاری کیے ہیں، اور سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران کو طلب کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں