ہومتازہ ترینسندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے کینسر کی 9 ادویات کو جعلی قرار...

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے کینسر کی 9 ادویات کو جعلی قرار دے دیا

کراچی (لارڈ میڈیا): سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے کینسر کی 9 ادویات کو جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ قرار دے دیا ہے۔ لیبارٹری کے ڈائریکٹر سید عدنان رضوی نے کہا ہے کہ ان ادویات میں بعض میں مطلوبہ فعال دوا موجود نہیں تھی۔

عدنان رضوی نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق بعض ادویات پر ڈریپ رجسٹریشن نمبر بھی درج نہیں تھا اور کئی آنکولوجسٹ پریسکرپشن پر مخصوص فارمیسیز کے نام درج کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی اور غیر معیاری کینسر ادویات مریضوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان سے علاج مؤثر نہیں ہوتا اور بیماری کے بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں