ہومتازہ ترینایران کا امریکی کارروائی میں معاون ممالک کو سخت انتباہ

ایران کا امریکی کارروائی میں معاون ممالک کو سخت انتباہ

بشکیک (لارڈ میڈیا): ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ملک ایران پر امریکی فوجی کارروائی میں تعاون کرتا ہے تو اسے بین الاقوامی ذمہ داریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرغزستان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت میں شریک تمام فریق بین الاقوامی قانون کے تحت ذمہ دار ہوں گے۔

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شمالی ایران میں پاسداران انقلاب کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی میزائلوں نے زیباکنار میں بحریہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں کچھ آلات کو نقصان پہنچا، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تاحال امریکا کی جانب سے ایرانی دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، اور آزاد ذرائع سے بھی حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کشیدگی بڑھنے سے خطے کی سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں