ہومتازہ ترینبالوگن ریڈ کارڈ تنازع، ناروے کا فیفا کے خلاف شکایت کا عندیہ

بالوگن ریڈ کارڈ تنازع، ناروے کا فیفا کے خلاف شکایت کا عندیہ

زیورخ (لارڈ میڈیا): فیفا نے امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کی ایک میچ کی معطلی واپس لے لی جس پر تنازع بڑھ گیا ہے۔ ناروے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فیفا کی ایتھکس کمیٹی میں شکایت دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے بعد انہیں بیلجیئم کے خلاف میچ سے باہر ہونا تھا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے ان کی پابندی 12 ماہ کے لیے معطل کر دی، جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف کھیل سکے۔ اس میچ میں امریکا کو 1-4 سے شکست ہوئی۔ ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیزے کلاوینیس نے کہا ہے کہ اس معاملے کو ٹرمپ کو دیے گئے ‘پیس پرائز’ کی شکایت کے ساتھ شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

بیلجیئم فٹبال فیڈریشن اور یوئیفا نے فیفا کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فیفا نے بیلجیئم کی وضاحت طلب کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں