ہومتازہ ترینپاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے، وزیراعظم

پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے۔ بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس نے ہمیشہ وفاق کی حمایت کی ہے۔

وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں۔ مستونگ میں سیشن جج کا قتل ایک المناک واقعہ ہے لیکن بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور ہمسایہ ملک کو بھی سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا لیکن ایک منظم سازش کے تحت دہشتگردی واپس آئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں میں عظیم کامیابیاں ملی ہیں اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی سفارتکاری کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں