ہومتازہ تریناغوا برائے تاوان کیس میں پولیس نے اداکار منیب بٹ کو بے...

اغوا برائے تاوان کیس میں پولیس نے اداکار منیب بٹ کو بے گناہ قرار دے دیا

کراچی (لارڈ میڈیا): اغوا برائے تاوان کیس میں پولیس نے معروف اداکار منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا ہے اور ان کے وکیل نے عدالت سے ضمانت واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے اپنے چالان میں انہیں بے گناہ قرار دیا ہے، لہٰذا ضمانت کی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے مدعی محمد متعال کو اغوا کر کے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منیب بٹ پر ملزمان کو مری میں رہائش دلوانے کا الزام تھا، لیکن تفتیش مکمل ہونے کے بعد انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

مقدمے میں ایک پولیس اہلکار غالب تاحال مفرور ہے جب کہ دیگر ملزمان میں شاہد ستار، محمد سلیم، علیم اور وزیر محمد شامل ہیں۔ تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 23 اپریل کو شاہراہ فیصل سے محمد متعال کو اغوا کیا اور بعد میں قیمتی سامان چھیننے کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ دیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں