ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز سے 28 افراد جاں بحق، 29...

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا میں 19 جولائی سے جاری تیز بارشوں اور فلش فلڈز سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 28 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد، 15 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور فلڈز کے باعث مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں 37 کو جزوی اور 10 کو مکمل نقصان ہوا۔

حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال، دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، ٹانک، تورغر، کرم اور وزیرستان کے اضلاع میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لئے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں