ہومتازہ ترینویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا...

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پورٹ آف اسپین (لارڈ میڈیا) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ روسٹن چئیز کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں جوشعوا بشپ، ٹیگنارائن چندرپال، جوشعوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم ہوج، شے ہاپ، عامر جنگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میکینزی، کیمو پال، کیمار روچ اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سیشن کیا۔ قومی کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا۔

کوچز نے کھلاڑیوں کو سلپ کیچز کی ڈرلز کروائیں اور بیٹنگ اور باؤلنگ کی نیٹ پریکٹس بھی کرائی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں