ہوماہم ترینبلوچستان میں مون سون بارشیں جاری, دو ماہ میں 8 افراد جاں...

بلوچستان میں مون سون بارشیں جاری, دو ماہ میں 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان میں مون سون بارشیں جاری ہیں اور گزشتہ دو ماہ کے دوران ان بارشوں کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں چار بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 13 بچوں سمیت 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 24 کو جزوی نقصان ہوا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں