ہومتازہ ترینامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیاں بے بسی کا اظہار ہیں، محسن رضائی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیاں بے بسی کا اظہار ہیں، محسن رضائی

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو مایوسی کی علامت قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ امریکا کی شدید ناکامی اور بے بسی کی علامت ہیں۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران مسلسل حملوں کے باوجود جوابی کارروائیوں میں مصروف ہے اور انفراسٹرکچر پر حملے کی صورت میں ایرانی رد عمل انتہائی سخت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران فوجی حملوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اور امریکی صدر پاگل پن کے کھیل سے نکل کر مایوسی کے کھیل میں داخل ہو چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں