ہومتازہ ترینآئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 فائنل اوول میں...

آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 فائنل اوول میں کرانے کا اعلان

لندن (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ 2027 میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے بجائے لندن کے دی اوول کو دی گئی ہے۔ فائنل 9 جون سے 13 جون 2027 تک اوول میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے پچھلے سال انگلینڈ کو 2027، 2029 اور 2031 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی کے حقوق دیے تھے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ہر ایڈیشن کے لئے میزبان گراؤنڈ کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل کیا تھا۔

اس فیصلے کے پیچھے لارڈز کی پچوں کے معیار پر خدشات کو اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پچھلے ماہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دینے پر لارڈز کو آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

اوول اس سے قبل 2023 میں بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی کر چکا ہے، جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔

آئی سی سی کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں ہوا جس میں دو نئے ممبرز کی شمولیت کے بعد آئی سی سی ممبرز کی تعداد 110 ہوگئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں