ہومتازہ ترینچین روایتی چینی طب کے تحفظ، فروغ اور جدت کو مزید تقویت...

چین روایتی چینی طب کے تحفظ، فروغ اور جدت کو مزید تقویت دے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کے تحفظ، فروغ اور جدت کو آگے بڑھانے کے لئے نیا پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔

منصوبے میں اعلیٰ معیار کی روایتی چینی طب کی خدمات کا نیٹ ورک مزید بہتر بنانے، زندگی کے ہر مرحلے پر صحت کی دیکھ بھال کی صلاحیت بڑھانے اور روایتی چینی طب اور مغربی طب کے موثر انضمام کو فروغ دینے سمیت متعدد اہم اہداف شامل ہیں۔

یہ منصوبہ قومی انتظامیہ برائے روایتی چینی طب اور قومی ترقی واصلاحات کمیشن نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔

منصوبے کے مطابق 2030 تک روایتی چینی طب سے دل اور دماغ کی شریانوں کی بیماریوں، کینسر، گردوں کے امراض اور متعدی بیماریوں سمیت کئی بڑے صحت کے مسائل کے علاج میں نمایاں پیش رفت حاصل کرنے کی توقع ہے۔

منصوبے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں نچلی سطح پر روایتی چینی طب کی خدمات کو مزید بہتر بنایا جائے گا، بنیادی تحقیق کی صلاحیت کو نمایاں طور پر مضبوط کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ روایتی چینی طب کی سہولیات سب کے لئے دستیاب ہوں۔

منصوبے میں روایتی چینی طب کی ثقافت کو مزید فروغ دینے اور عالمی سطح پر اس کے اثر و رسوخ کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں