ہومتازہ ترینپرچہ لیک تنازعہ، مودی کا فاسٹ ٹریک عدالتیں بنانے کا اعلان

پرچہ لیک تنازعہ، مودی کا فاسٹ ٹریک عدالتیں بنانے کا اعلان

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے واقعات پر سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد اور سخت سزا دی جائے گی۔

مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جو لوگ طلبہ کے مستقبل سے کھیلیں گے انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔ یہ ان کا پرچہ لیک تنازعے پر پہلا عوامی بیان ہے۔

وزیراعظم کے بیان کے بعد ملک بھر میں جاری احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے۔ طلبہ نے سوال اٹھایا ہے کہ احتجاج کے اتنے دنوں بعد وزیراعظم نے ردعمل کیوں دیا؟

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت خود تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا اور ذمہ دار افراد کا تحفظ کیا۔

راہل گاندھی نے طلبہ کے تین مطالبات پیش کئے جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پرادھان کی برطرفی، معافی، اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سی جے پی کی قیادت میں جاری احتجاج تعلیمی اصلاحات کے مطالبات کے لیے ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں