ہومتازہ ترینپاکستان اور میٹا کے درمیان ڈیجیٹل تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور میٹا کے درمیان ڈیجیٹل تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستانی ایس ایم ایز کو تربیت دینے کے میٹا پروگرام کا خیرمقدم کیا ہے اور میٹا کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں شراکت داری کی دعوت دی ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر تجارت سے میٹا وفد کی ملاقات میں وفاقی وزارت تجارت اور میٹا نے ایس ایم ایز کی استعداد بڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
میٹا نے پاکستان کو ای کامرس اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ میٹا ایک ہزار ایس ایم ایز کو مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن کاروبار کی مفت تربیت دے گا۔ وزیر تجارت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ میٹا کا ایس ایم ای ٹریننگ پروگرام اگست سے نومبر تک جاری رہے گا، جس میں خواتین اور چھوٹے شہروں کے کاروباروں کو خصوصی طور پر شامل کیا جائے گا۔
جام کمال خان نے کہا کہ پاکستانی کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانا ہوگا اور حکومت ای کامرس اور مصنوعی ذہانت کی پالیسیوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں