ہومتازہ ترینپی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026ء کا شیڈول جاری کردیا

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026ء کا شیڈول جاری کردیا

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیزن کا آغاز 11 اگست سے ملتان میں چیمپینز کپ لسٹ اے ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔ پی سی بی حکام کے مطابق، 2027ء کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیزن کی شروعات دو ون ڈے ٹورنامنٹس سے کی جائے گی، جن میں ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ بھی شامل ہے۔

پی سی بی نے 16 ریجنز کی 18 ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 20 کر دی ہے، جس میں سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کو دو دو ریجنل ٹیمیں دی گئی ہیں۔ ریڈ بال سیزن میں قائدِ اعظم ٹرافی گولڈ اور سِلور، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون، گریڈ ٹو گولڈ اور گریڈ ٹو سلور شامل ہوں گے۔

پریذیڈنٹ ٹرافی کے ٹورنامنٹس 12 ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ قائدِ اعظم ٹرافی گولڈ اور سلور یکم نومبر سے ہوگی۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ گولڈ اور سلور دونوں 5 فروری سے 6 مارچ تک لاہور میں منعقد ہوں گے۔

ڈومیسٹک سیزن میں جونیئر کرکٹرز کے لیے خصوصی ایونٹس بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں انڈر 19 کے 3 روزہ ٹورنامنٹ، نیشنل انڈر 19 کپ، نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ، نیشنل انڈر 15 ون ڈے کپ اور انڈر 17 ٹورنامنٹ شامل ہیں۔ پی سی بی کے جنرل منیجر ڈومیسٹک اسامہ شارون نے بتایا کہ ورلڈ کپ کی تیاری بورڈ کی اہم ترجیح ہے اسی لیے سیزن کا آغاز دو ون ڈے ٹورنامنٹس سے کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں