ہومUncategorizedرائے ونڈ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے طالب علم زخمی، کانسٹیبل گرفتار

رائے ونڈ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے طالب علم زخمی، کانسٹیبل گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا): رائے ونڈ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے حسنین نامی طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ کانسٹیبل زاہد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق حسنین نجی سوسائٹی سے لکھوال جا رہا تھا جب موٹر سائیکل پر سوار اہلکار زاہد اور اس کے ساتھی نے اسے روکا اور فائرنگ کردی۔ زخمی طالب علم کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی صدر شاہ رخ خان نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں