مستونگ (لارڈ میڈیا): بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر فائرنگ کے واقعے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اپنے گن مین سمیت شہید ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او مستونگ کا کہنا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آ رہے تھے کہ ان پر فائرنگ ہوئی۔ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیا ہے۔


