ہومتازہ ترینپاکستان میں پولیو وائرس کے مثبت ماحولیاتی نمونوں میں نمایاں کمی

پاکستان میں پولیو وائرس کے مثبت ماحولیاتی نمونوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق جون 2026 میں ملک بھر سے 127 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے جن میں سے 117 نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ 10 نمونوں میں تصدیق ہوئی۔

نیشنل ای او سی نے بتایا کہ جنوری تا جون 2026 پولیو وائرس کے مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 369 سے کم ہو کر 100 رہ گئی ہے۔ پنجاب کے تمام 31 ماحولیاتی نمونے منفی قرار دیے گئے جبکہ سندھ کے 29 میں سے 28 نمونوں میں وائرس نہیں پایا گیا۔

خیبر پختونخوا کے 34 میں سے 30 نمونے منفی آئے جبکہ بلوچستان کے 23 میں سے 18 نمونے منفی قرار دیے گئے۔ نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ 2026 میں اب تک ملک میں پولیو کے 3 کیسز سامنے آئے ہیں اور رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں مثبت شرح 48.1 فیصد سے کم ہو کر 13.1 فیصد رہ گئی ہے۔

پولیو کے خاتمے کے لیے ماحولیاتی نگرانی، ویکسی نیشن کوریج اور رسائی کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں ہر بچے تک پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی اور 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو مہم کے دوران ویکسین کے قطرے لازمی دیے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں