کراچی (لارڈ میڈیا) : کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ کر 450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں، ایرانی ٹماٹروں کی ترسیل کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، متعدد تاجر ایرانی اور کوئٹہ کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو یا 110 سے 125 روپے فی پاؤ کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔ کچھ تاجر چھوٹے سائز اور کچے ٹماٹر 400 روپے فی کلو کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔


