تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں علی السالم ایئر بیس پر فوجی سازوسامان کے گودام، امریکی پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور ایم کیو 9 ڈرونز ہینگر کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق العدیری بیس پر امریکی فوجیوں کی رہائشگاہ اور دو ہیلی کاپٹر ہینگرز پر بھی میزائل داغے گئے، جبکہ کویت میں ایک موصلاتی ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ایران نہیں بلکہ امریکہ کر رہا ہے۔ ایران ان ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جن پر امریکی فوج قابض ہے۔


