ہومتازہ ترینکامن ویلتھ گیمز، کرکٹ سمیت 9 کھیل ایونٹ سے خارج

کامن ویلتھ گیمز، کرکٹ سمیت 9 کھیل ایونٹ سے خارج

گلاسگو (لارڈ میڈیا): کامن ویلتھ گیمز 2026 اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں شروع ہو گئے ہیں، لیکن کھیلوں کے شائقین کو کرکٹ کے اخراج کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کرکٹ کے ساتھ ہاکی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ریسلنگ اور رگبی سیونز سمیت نو کھیلوں کو بھی ایونٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

کرکٹ کو پہلی بار 1998 میں کامن ویلتھ گیمز میں شامل کیا گیا تھا، جب یہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوئے تھے۔ 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے گیمز میں کرکٹ کی واپسی ہوئی تھی، لیکن اس سال نہ تو خواتین کی کرکٹ ہوگی اور نہ ہی مردوں کی ٹیمیں کھیلیں گی۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کو ابتدائی طور پر 2026 گیمز کی میزبانی دی گئی تھی، لیکن بڑھتے اخراجات کی وجہ سے وکٹورین حکومت نے جولائی 2023 میں دستبرداری اختیار کر لی۔ اس صورتحال میں گلاسگو نے میزبانی کی ذمہ داری قبول کی اور محدود وسائل کے تحت ایونٹ کو ممکن بنایا۔

منتظمین نے گیمز میں کھیلوں کی تعداد کو کم کر کے 10 کر دیا ہے، جو موجودہ اسٹیڈیمز اور انڈور سہولیات میں منعقد کیے جا سکتے ہیں۔ کرکٹ کو شامل نہ کرنے کی اہم وجہ اس کے انتظامی اخراجات ہیں، جس کے باعث گلاسگو میں کرکٹ کو ایونٹ سے خارج کیا گیا۔

کامن ویلتھ گیمز کے منتظمین نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد مقابلوں کو کم لاگت میں منعقد کرنا تھا، تاکہ ایونٹ کی منسوخی سے بچا جا سکے۔ کھیلوں کے ماہرین کے مطابق، کرکٹ کی غیرموجودگی یقیناً شائقین کے لیے مایوس کن ہے، لیکن موجودہ مالی حالات میں ایونٹ کو برقرار رکھنا بھی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں