ہومتازہ ترینکاغان ناران میں لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت روڈ بند، ٹریفک معطل

کاغان ناران میں لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت روڈ بند، ٹریفک معطل

پشاور (لارڈ میڈیا): کاغان اور ناران میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جن سے کئی سڑکیں بند ہو گئیں اور گلگت روڈ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جھیل سیف الملوک روڈ اور بٹہ کنڈی کے مقام پر ٹریفک معطل ہو گئی تاہم فورا مشینری اور عملہ موقع پر پہنچا۔

حکام نے بتایا کہ جھیل سیف الملوک کا راستہ کھول دیا گیا ہے لیکن دوبارہ لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رحم دل خان نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے جھیل سیف الملوک کا راستہ بند رکھا گیا ہے اور شہری سفر سے قبل راستوں کی صورتحال ضرور معلوم کریں۔

انہوں نے بتایا کہ بٹہ کنڈی روڈ کو عارضی طور پر کھولا گیا تھا لیکن مزید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یہ سڑک دوبارہ بند ہو گئی، جس سے گلگت جانے والا راستہ متاثر ہوا ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق بھاری مشینری کی مدد سے راستے بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں