پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو آپریشن کے لیے دو ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے اس ضمن میں سمری وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کو منظوری کے لیے بھیج دی ہے۔
اسپیکر اسمبلی نے استفسار کیا کہ صوبائی حکومت نے ریسکیو سروسز کے لیے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، کیا یہ خریدا گیا؟ اگر نہیں، تو اس کی وجہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہیلی کاپٹر کیوں نہیں خریدتی، کیا حکومت کے پاس مالی وسائل کی کمی ہے۔
اسپیکر بابر سواتی نے وزیر قانون کو مشورہ دیا کہ کالام میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے آرمی سے رابطہ کرلیا جائے تاکہ لوگوں کی مدد کی جا سکے۔


