ہومتازہ ترینایران جنگ میں 2 دو ہفتوں کے دوران 100 امریکی فوجی زخمی

ایران جنگ میں 2 دو ہفتوں کے دوران 100 امریکی فوجی زخمی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ ایران جنگ کے دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے کہا ہے کہ 7 جولائی سے اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 96 فیصد ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ نے جمعہ کو ایرانی حملے سے ہلاک ہونے والے دو فوجیوں کی شناخت ظاہر کی ہے۔ اس سے پہلے، پینٹاگون نے بتایا تھا کہ 28 فروری سے اب تک 14 امریکی فوجی ہلاک اور 427 زخمی ہوئے ہیں۔

شمالی عراق اور اردن میں امریکی اڈوں پر ایران کے جوابی حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی فوج اردن میں ایرانی حملے کے مقام سے ملنے والے ناقابل شناخت جسمانی اعضاء کا جائزہ لے رہی ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

امریکا پہلے ہی ایرانی حملوں میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر چکا ہے، جبکہ ایک فوجی لاپتہ ہے۔ گزشتہ روز امریکی فوج نے تصدیق کی تھی کہ شمالی عراق میں ایک امریکی فوجی اہلکار 18 جولائی کو کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔ اس سے پہلے ہفتے کو اردن پر ایران کے میزائل حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا تھا جبکہ چار امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں