ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اظہار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں قابل تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے منصوبوں میں 100 میگاواٹ کا شمسی توانائی اور دانش سکولوں کے قیام کا منصوبہ سر فہرست ہیں۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کے لیے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی موجود تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں