ہومتازہ ترینگندم کی قلت پر 3 صوبوں نے وفاق سے مدد مانگ لی

گندم کی قلت پر 3 صوبوں نے وفاق سے مدد مانگ لی

لاہور (دنیا نیوز): ملک میں گندم کی موجودہ صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، جس کے باعث تین صوبوں نے وفاق سے گندم کے ذخائر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ پنجاب نے وفاقی ذخائر سے 10 لاکھ ٹن گندم طلب کی، جبکہ سندھ نے پاسکو کے گوداموں سے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم مانگی ہے۔ خیبر پختونخوا نے سرکاری شعبے کی ضروریات کے لیے ایک لاکھ ٹن اور نجی شعبے کے لیے مزید 7 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ذخائر بھی محدود ہیں، جس کے باعث گندم درآمد کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ سندھ نے پنجاب سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت آسان بنانے کا مطالبہ کیا، تاہم پنجاب نے اپنی داخلی ضروریات کا جواز پیش کرتے ہوئے یہ درخواست مسترد کر دی۔

ملک میں تقریباً 2 کروڑ 98 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کے باوجود طلب اور رسد کے فرق کے باعث گندم کی دستیابی ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے، جس کے پیش نظر وفاقی حکومت کو درآمدات پر غور کرنا پڑ سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں