ہومتازہ ترینفیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائنی کھلاڑی رومیرو کا ٹرمپ سے ہاتھ ملانے سے...

فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائنی کھلاڑی رومیرو کا ٹرمپ سے ہاتھ ملانے سے انکار

نیو یارک (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں میڈلز تقسیم کی تقریب کے دوران ارجنٹائن کے دفاعی کھلاڑی کرسٹیان رومیرو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا۔ رومیرو نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام سے مصافحہ کیا لیکن ٹرمپ سے ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا باعث بن گیا ہے۔ اسی تقریب میں اسپین کے سپر اسٹار لامین یمال بھی ٹرمپ سے ہاتھ ملانے سے کتراتے نظر آئے۔

تقریب کے دوران ٹرمپ کی موجودگی پر اسٹیڈیم میں شائقین کی جانب سے ہوٹنگ بھی سنائی دی، جس نے ان کی موجودگی کو مزید متنازع بنا دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں